مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی فلسطینی مقاومت کے بہادر رہنما، مجاہد، مربی، فلسطینی قوم کی عزت کے محافظ، اسلامی اقدار کے پاسبان اور شہید القدس الحاج اسماعیل کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔
ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف نے کہا ہے کہ ملت ایران اور ملت فلسطین دونوں اس مصیبت میں سوگوار ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران اور مقاومتی محاذ برادر شہید اسماعیل ہنیہ کا خون معاف نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ